مالی سال2021-22 کے نظر ثانی شدہ تخمینے68 ارب روپے سرپلس کیساتھ بند ہورہے،مالی سال 2022-23 کا تخمینہ 308 ارب ہے


اسلام آباد(وقائع نگار)سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس گذشتہ روزسی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں سی ڈی اے کی رسیدیں اور اخراجات پر 23-2022 پریزنٹیشن شا مل تھی۔ سی ڈی اے آرڈیننس کے سیکشن 43 کے تحت ہر سال فروری میں یہ سفارشات پیش کرنا ضروری ہے اس لئے اجلاس میں یہ سفارشات پیش کی گئیں۔یہ سی ڈی اے کا پہلا بجٹ ہے جو زمین کی نیلامی کی رسیدوں پر مبنی نہیں ہے۔نیلامی کا انعقاد صرف شہر میں کمرشل جگہوں کی فراہمی کو برقرار رکھنے کیلئے کئے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔تاہم سی ڈی اے کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ سی ڈی اے آمدنی اور وصولیوں کا انحصار نیلامی پر نہیں کررہا ہے۔مالی سال22-2021 کے نظر ثانی شدہ تخمینے اب بھی قریب قریب 68 ارب روپے کی سرپلس کے ساتھ بند ہورہے ہیں۔ مالی سال 23-2022 کے تخمینے 308 ارب ہیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سی ڈی اے کے ریونیو پیدا کرنے والے منصوبے محصولات کے بنیادی ذرائع ہیں.22-2021 میں سی ڈی اے نے ترقیاتی کا موں پر سب سے زیادہ خرچ کیا جوقریب %80  ہے۔ اس مالی سال کا بجٹ ماضی میں پیش کئے جانے والے غیر ترقیاتی بجٹوں سے کے برعکس ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ 23-2022 وصولیاں سے100 ارب سرپلس موصول ہوں گے۔بورڈ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ سرپلس بجٹ سے معاشرے اور رہائشیوں کو مزید سہولیات دے جائیں گی۔اس ضمن میں ایک مثال خواتین مسافروں کے لئے اسلام آباد بس سروس میں سفر مفت کرنے کی سفارش بھی شا مل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...