گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے۔ دارارقم سکولز ملک بھر میں طلبہ کو بہترین تعلیمی خدمات فراہم کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار جنرل مینجر دارارقم سکولز پاکستان علی رضا شیخ، مرزا محمد عمران بیگ نے وزیرآباد کے مقامی میرج ہال میں سٹی، الہ آباد اور سوہدرہ کیمپسز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دارارقم سکول بچوں کی سیرت، تعلیم اور جدید علوم کیلئے بہترین درسگاہ ہے ، والدین کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو ہمیشہ سچ کی عادت ڈالیں،انہیں چاہیے کہ بچوںکی تربیت وہ خود کریں تاکہ وہ غلط سوسائٹی کی طرف نہ جائیں۔ایم پی اے طلعت شوکت نے اپنے خطاب میں دارارقم گروپ آف سکولز کے نظام تعلیم کی تعریف کی۔ محمد مشتاق بٹ نے یوم پاکستان کے حوالے سے محسنان پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور طلبا کو تعلیم کے حصول میں لگن کی تلقین کی۔ تقریب میں شریک مہمانوں نے بورڈ میں ٹاپ پوزیشنز ہولڈرز تین طالبات کو گولڈ سیٹ، اساتذہ اور ماں کو قرعہ اندازی کے ذریعے سونے کی بالیاں دیں جبکہ دیگر طلبا طالبات کو انعامی شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب کے آخر میں ملک وقوم کیلئے دعا کی گئی ۔ اس موقعہ پر پروفیسر اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر علی طارق، پروفیسر ڈاکٹر آصف ہزاروی، رہنما جماعت اسلامی محمد مشتاق بٹ، طارق محمود مغل،حافظ سلیم کھوکھر،محمد طارق،صدر وزیر آباد پریس کلب افتخار احمد بٹ،محمود احمد خان لودھی، صابر حسین بٹ، عقیل احمد خان لودھی، وقار صابر بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔
تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے:علی رضا شیخ، عمران بیگ
Apr 01, 2022