ملتان(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب نے کورونا کیسوں میں کمی کے بعد ہیلتھ فیسیلٹیز پر بائیو میٹرک حاضری بحال کردی ہے۔اس سلسلے میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو جاری تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں،مراکز صحت پر بائیو میٹرک حاضری بحال کی جائے۔بائیو میٹرک مشینیں فعال کی جائیں اور جہاں بائیو میٹرک مشینیں خراب ہیں انہیں ٹھیک کروایا جائے۔