ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ صحت ملتان میں ویکسی نیٹرز اور جونیئر ٹیکنیشن کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے انٹرویوز گزشتہ روز سی ای او ہیلتھ آفس میں ہوئے جس میں تین سو سے زائد امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت اور متعلقہ کاغذات چیک کروانے کے بعد انٹرویو دیئے ہیں۔بتایا جا رہا ہے اس دوران کچھ امیدوار غیر حاضر بھی ہوئے ہیںجبکہ انٹرویوز میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔