حکومت آخری سانسیں لے رہی‘ وزیراعظم کا خطاب بے معنی: اخلاق ہاشمی


قطب پور( نامہ نگار) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن صدر یوتھ ونگ کراچی اخلاق احمد ہاشمی ضلعی انفارمیشن سیکرٹری فاروق ہاشمی اور ملک عرفان نے اسلام آباد جلسے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے میاں محمد نواز شریف کو تین بار وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹایا گیا لیکن انہوں نے ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی نہ کسی پر جھوٹے الزامات لگائے اس سے زیادہ ملکی سلامتی کے لئے خطرناک بات اورکیا ہوسکتی ہے کہ ملک کا وزیر اعظم اپنا اقتدار بچانے کے لئے جھوٹی سازشوں کا ڈرامہ کرکے ملک کا تماشا بنا دے  خط کا ڈرامہ صرف اقتدار بچانے اور ملک میں افرا تفری پھیلانے کے لئے ہے عمران نیازی کا خطاب بے معنی اور وہی پرانی باتیں جو عوام سن کر تنگ آ چکے ہیں خط کا ڈراپ سین ہوچکا اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن