کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید4افراد جاں بحق

اموات 30359 تک پہنچ گئیں،180 نئے کیسز رپورٹ

مثبت کیسز کی شرح 0اعشاریہ 61فیصد ریکارڈ کی گئی

مہلک عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید4افرادجاں بحق ہو گئے ،اموات کی تعداد 30359ہو گئی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں180 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ۔ملک بھرکے ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 690 زیرِ علاج مریضوں میں سے 403 کی حالت تشویش ناک ہے ، 14 لاکھ 85 ہزار 924 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 29 ہزار 315 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 75 لاکھ 1 ہزار 885 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔محکمہ صحت کے مطابق ملک میں مزید 4 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے اور کل اموات 30 ہزار 359 تک پہنچ گئیں۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید صرف 180 کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد15 لاکھ 24 ہزار 973 تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 75 ہزار 331 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 8 ہزار 97 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 5 ہزار 54 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ یہاں کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 557 ہو چکی ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 62 ہو چکی جبکہ اس سے کل اموات 6 ہزار 321 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 75 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے جبکہ اب تک 1 ہزار 23 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 269 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 474 مریض رپورٹ ہوئے جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 708 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن