مطالبات کے حق میںپروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا مظاہرہ


بورے والا(نامہ نگار)پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا طلباء کے ہمراہ مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،پے پروٹیکشن اور سروس پروٹیکشن کی فوری منظوری کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام "پیپلا" کے مقامی عہدیداران مرکزی نائب صدر پروفیسر مظہر گجر،جوائنٹ سیکرٹری ملتان ڈویژن رانا محمد ندیم اور پروفیسر زبیر احمد گجر کی قیادت میں گورنمنٹ کالج کے پروفیسرز اور سینکڑوں طلباء نے پے پروٹیکشن اور سروس پروٹیکشن سمیت دیگر مطالبات کے حق میں ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے ملتان روڈ پر ٹریفک مکمل بلاک ہوگئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے"پیپلا" کے عہدیداران نے کہا کہ2013 میں وزیر اعلی کی جانب سے نوٹیفکیشن کے ذریعے پے پروٹیکشن ختم کردیا گیا جو کہ سرا سر غیرقانونی ہے۔2009 میں کالج پروفیسرز کی سروس پروٹیکشن بھی ختم کردی ۔جس سے کالجز کے لاکھوں پروفیسر میں شدید بے چینی ہے مطالبات کے حق میں پروفیسرز نے7 مارچ سے لاہور میں دھرنا دیا ہوا ہے اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو طلباء کے ساتھ پنجاب بھر میں احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن