ملتان( خبر نگار خصوصی)ہمیں پھولوں کی اچھی کوالٹی کی نرسریوں پر توجہ دینی چاہیے۔ اس مقصد کیلئے محکمہ زراعت نے سرٹیفائیڈ نرسریوں کا پراجیکٹ شروع کیا ہے جسکے تحت صوبہ بھر میں مختلف نرسریوں کو رجسٹرڈ کیاجا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے زراعت ہاؤس میں اسٹبلشمنٹ آف ماڈل فارم پراجیکٹ کے تحت جاری 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ ایسی تربیتی پروگراموں کے انعقاد سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آتا ہے۔سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے پھولوں کی مربوط ویلیو چین بنانے اور سٹاف کو ٹرینڈ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اختتامی تقریب میں سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ اور اسناد تقسیم کیں۔