اولیاء اللہ کے آستانے امن کا پیغام دیتے ہیں: غلام یزدانی گیلانی


ملتان (سماجی  رپورٹر)سربراہ گیلانی خاندان چیئرمین تحریک امن پاکستان مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے کہا ہے کہ اولیائاللہ کے آستانے رشد و ہدایت اور امن کا پیغام دیتے ہیں جنہوں نے اشاعت اسلام کے لیے اپنے کردار اور امن و محبت کے ساتھ لوگوں کو اسلام کی جانب راغب کیا آج بھی ان کے آستانوں سے محبت خلوص رواداری کا درس ملتا ہے بھٹکے ہوئے یہاں سے بھی ہدایت پاتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے موسی پاک شہید کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے سجادہ نشین مخدوم ولائیت مصطفی گیلانی،سابق وفاقی وزیر مخدوم تنویر الحسن گیلانی،شفاعت مصطفی گیلانی،مخدوم زوہیب گیلانی،قاسم گیلانی،محسن گیلانی،نورانی گیلانی، غلام مصطفی گیلانی، سخی سید غوث بالا پیر اوگاڑہ،اشرف اقبال بھٹہ دیگر کے ہمراہ عرس مبارک کے سلسلہ میں مزار موسی پاک شہید پر چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...