ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن اتحاد میں حکومتی اراکین اسمبلی کی شمولیت کو مکافات عمل قرار دیتے ہوئے کہا حکمرانوں نے عوام سے چھوٹی چھوٹی خوشیاں چھین کر مہنگائی بیروزگاری بدامنی کے ساتھ کرپشن لوٹ مار کے تحفے دیے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی عہدیدار ترجمان مشیر اور وزیروں نے کسی اخلاقی اسلامی دینی روایات کو فروغ دینے کی بجائے جس کلچر اور طوفان بدتمیزی کو متعارف کروایا اسکا انجام یہی ہونا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن اتحاد میں حکومتی اراکین اسمبلی کی شمولیت مکافات عمل ہے: اشرف قریشی
Apr 01, 2022