بورے والا(تحصیل رپورٹر) سماجی رہنماء و چئیرمین انجمن تاجران شہزاد مصطفی چوہان کو آل پنجاب صرافہ اینڈ جیولرز ایسوی ایشن کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا لاہور میں منعقدہ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوی ایشن کے کنونشن میں ان کے بطور نائب صدر تقرر کا اعلان کیا گیا شہزاد مصطفی چوہان کا کہنا تھا کہ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوی ایشن کا مقصد صرف اس کاروبار سے جڑے تاجروں کا تحفظ ہی نہیں بلکہ شہریوں کو اس سے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی ہے۔شہزاد مصطفی چوہان کو مرکزی صدر ہارون چاند اور صوبائی صدر افتخار حسین کھاری نے شیلڈ سے نوازا۔
شہزاد مصطفی چوہان آل پنجاب صرافہ اینڈ جیولرز ایسوی ایشن کے نائب صدر منتخب
Apr 01, 2022