کہروڑ پکا (نیوز رپورٹر) کہروڑ پکا میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی مال کماؤ مہم عروج پر۔ شہر بھر میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔صبح آٹھ بجے سے شام آٹھ بجے تک بھاری ٹریفک کے شہر میں داخلہ پر پابندی صرف سائن بورڈز تک محدود۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اس پابندی کو بھی بطور خاص اپنی کمائی کا نیا ذریعہ بنا لیا۔حادثات اور اموات بھی قانون کو اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی پر مجبور نا کر سکی۔اسکول اور دفاتر کے اوقات میں شھر بھر کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام سے ایمبولینس سروس کا گزرنا بھی ناممکن ہو گیاخاص طور پر حبیب بینک۔ چوک بخاری غوثیہ چوک چاندنی چوک بندو چوک ریلوے چوک تحصیل ھسپتال روڈ امیر معاویہ چوک جیسے علاقوں میں بھاری ٹریفک اور دستی رہڑی چاند گاڑیوں کی وجہ سے گھٹنوں تک ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ لیکن اس دوران کسی ٹریفک پولیس اہلکار کو ڈھونڈنا ناممکن ہو جاتا ھے۔جو شھر کے معروف انٹری پوائنٹس اور بارونق سڑکوں پر صبح سے رات دس بجے تک ٹریفک اور کاغذات چیکنگ میں مصروف دیکھے جا سکتے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نیاس مافیا کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کہروڑ پکا ، دن بھر بھاری ٹریفک رواں دواں،اہلکار کما ئی مہم پر
Apr 01, 2022