تحریک انصاف کوخیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں برتری حاصل ہوگئی ہے:چودھری فواد حسین

وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کو شکست دے دی ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مقابلے میں جمعیت علما ئے اسلام تحریک انصاف سے بہت پیچھے رہی جبکہ مسلم لیگ نون کو مکمل طورپر شکست ہوئی۔ فواد چودھری نے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی برتری پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جس سے مستقبل کا تعین ممکن ہوگا۔
 

ای پیپر دی نیشن