اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پی کے الیکشن کیس میں جسٹس یحیٰی آفریدی نے بھی اپنا تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس یحیٰی آفریدی نے لکھا کہ انتخابات کا معاملہ لاہور اور پشاور ہائی کورٹس میں زیرالتواءہے، دوران سماعت دی گئی آبزرویشن ہائیکورٹ میں مقدمہ کو متاثر کرسکتی ہے۔ اختلافی نوٹ کے مطابق انتخابات کیس میں فریقین سیاسی مو¿قف تبدیل کرتے رہے ہیں، سیاسی معاملہ عروج پر ہو تو عدالت کو مداخلت سے گریزکرنا چاہیے، خود کو بینچ کا حصہ رکھنے کا معاملہ چیف جسٹس پر چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ خود کو بینچ کا حصہ برقرار رکھنا مناسب نہیں سمجھتا۔
پنجاب‘ خیبر پی کے الیکشن‘ خود کو بنچ کا حصہ برقرار رکھنا مناسب نہیں سمجھتا: جسٹس یحییٰ
Apr 01, 2023