پشاور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ‘ سکھ دکاندار قتل

Apr 01, 2023

 پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سکھ دکاندار کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق دیال سنگھ اپنے جنرل سٹور میں موجود تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنا دیا گیا۔ موٹر سائیکل سوار حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں