لاہور (خبر نگار) سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محمد خان بھٹی کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کرنے کی تصدیق کردی۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق محمد خان بھٹی کو گوجرانوالہ میں ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ محمد خان بھٹی منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحویل میں تھے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نے محمد خان بھٹی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔ ملزم کو اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کے حوالے کر دیا گیا۔
محمد خان بھٹی پر ایک اور مقدمہ‘ گرفتار‘ من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے
Apr 01, 2023