الیکشن ملتوی کیس: توہین عدالت کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

لاہور (خبر نگار) پنجاب میں شیڈول جاری ہونے کے باوجود انتخابات ملتوی کرنے  کے معاملہ پر جسٹس مزمل اختر شبیر نے  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست جسٹس جواد حسن کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ اس کیس پر جسٹس جواد حسن سماعت کرچکے ہیں۔ الیکشن کی تاریخ 30 اپریل 2023 مقرر کر دی گئی، پنجاب میں باقاعدہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل بھی مکمل ہو گیا، الیکشن کمیشن نے بدنیتی اور پی ڈی ایم حکومت کی مرضی سے الیکشن کی تاریخ تبدیل کردی۔ دوسری طرف پنجاب میں الیکشن کرانے کیلئے دائر اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 22 مارچ کو پنجاب میں الیکشن کرانے کی درخواست قبل از وقت قرار دیکر خارج کی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کی اپیل پر آج ہی سماعت کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...