جسٹس روح الامین نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Apr 01, 2023

پشاور (آئی این پی)جسٹس روح الامین خان نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،گورنر ہائوس پشاور میں نومنتخب چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری ہوئی، جہاں جسٹس روح الامین خان نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا،گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس روح الامین خان سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ان سے عہدے کا حلف لیا،حاجی غلام علی نے جسٹس روح الامین خان کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،تقریب حلف برداری میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلا، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس اختر حیات خان اور نگران صوبائی وزرا نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں