لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک زری پالیسی کا اعلان 4 اپریل کو کرے گا۔ سٹیٹ بنک کے ترجمان کے مطابق زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرنے کیلئے بنک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منگل 4 اپریل 2023ء کو سٹیٹ بنک کراچی میں منعقد ہوگا۔ بعدازاں سٹیٹ بنک اسی روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کرے گا۔
سٹیٹ بنک زری پالیسی کا اعلان 4 اپریل کو کرے گا
Apr 01, 2023