اسلام آباد(نا مہ نگار)حکومت نے سپانسرشپ حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کیلئے ایک ہفتہ توسیع کر دی ہے،ترجمان مذہبی امور کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے میں مشکلات کے بعد توسیع کا فیصلہ کیا گیا، سمندر پار پاکستانی اگلے ہفتے7 اپریل تک سپانسر شپ حج سکیم میں رقوم بھجوا سکیں گے، رقوم وزارت ِ مذہبی امور کے ڈالر اکاونٹ میں بذریعہ ٹی ٹی یا وائر ٹرانسفر بھجوانا ہوگی،ترجمان کے مطابق بھجوائی گئی رقوم کی تصدیق اور پراسیس کیلئے درخواست گذار یا قریبی عزیز بینک سے رابطہ رکھیں، سپانسرشپ حج سکیم کے درخواست گذاروں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا، حج درخواست گذار مزید معلومات اور پراسیس کیلئے نامزد بینکوں سے رجوع کریں۔
سپانسرشپ حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کیلئے ایک ہفتہ توسیع
Apr 01, 2023