پاسپورٹ درخواستوں کی تعداد پیداواری صلاحیت سے بہت زیادہ تھی،وزارت داخلہ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارت داخلہ نے اعلان جاری کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پچھلے ہفتوں میں غیر معمولی رش اور پاسپورٹ درخواستوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ایک ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی تھی کیونکہ پاسپورٹ کی درخواستوں کی تعداد پیداواری صلاحیت سے بہت زیادہ تھی عام طور پر ہم ایک ماہ میں پاسپورٹ کی تقریباً چار لاکھ درخواستیں وصول کرتے ہیں، جو پچھلے تین ماہ سے بڑھ کر تقریباً سات لاکھ ماہانہ ہو گئی ہے وزارت داخلہ نے کہا کہ اپنے عروج پر تقریباً چھ لاکھ پاسپورٹ کا بیک لاگ تھا، تاہم ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرکے اور اضافی اوقات کار لگا کر اس بیک لاگ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیںان کوششوں کی بدولت یہ ڈائریکٹوریٹ چھ لاکھ پاسپورٹ کے بیک لاگ کو 3 لاکھ سے کم کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے وزارت داخلہ کے مطابق انہی کوششوں اور جوش کے ساتھ ہم جلد ہی کم سے کم وقت میں تمام بیک لاگ ختم کرنے کے قابل ہو جائیں گے ہم اس غیر معمولی اور غیر متوقع حالات کی وجہ سے عام لوگوں کو ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...