لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج حسنین رضا نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران مریم نواز، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نمٹا دی۔ عدالت نے قرار دیا درخواست گزار نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست فرنٹ ڈیسک میں جمع نہیں کروائی متعلقہ فورم پر کارروائی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کرسکتا ہے ۔
مریم نواز‘ رانا ثناء سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹا دی گئی
Apr 01, 2023