لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کو تیسرے اورآخری ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دےدی۔چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں شکست کے باوجود میزبان بنگلہ دیش نے 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔تیسرے میچ میں بنگلہ دیشن نے 125 رنز کا ہدف سیٹ کیا جو آئرلینڈ نے 14 ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔پال سٹرلنگ میچ میں 77 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اعشاریہ 2 اوورز 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔آئرلینڈ کے مارک اڈائر نے 3، میتھیو ہمفریس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پال سٹرلنگ کو میچ جبکہ تسکین احمد کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تیسرا ٹی 20: آئرلینڈ 7 وکٹوں سے کامیاب‘سیریز بنگلہ دیش کے نام
Apr 01, 2023