پی ایس ایل میںجوا کھیلنے والی کمپنیز سے معاہدہ پر تحقیقات جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں نامور فرنچائز کی بیٹنگ کمپنی(جوا کھیلنے والی کمپنیز)سے معاہدے کرنے پر تحقیقات جاری ہیں،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ امور کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے بریفنگ دی، اس دوران رکن شاہد اختر رحمانی نے استفسار کیا کہ پی ایس ایل میں جوا کرانے والی کمپنیز کو کیوں سپانسر کے طور پر لایا گیا،اس پر جواب دیتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیمان نصیر نے بتایا کہ 2کمپنیز بطور اسپانسر شامل ہونا چاہتی تھیں، ان سے تحقیقات کی گئیں تو بتایا گیا کہ جوئے سے کوئی تعلق نہیں تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...