اداکارہ طوبی انور نے ڈائٹنگ  کرنے کو بے حد مشکل قرار دیدیا

Apr 01, 2023


لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ طوبی انور نے من پسند کھانے کے سامنے ڈائٹنگ کرنے کو بے حد مشکل قرار دیدیا۔طوبیٰ انور نے ایک دلچسپ ریل بنائی ہے جس میں طوبیٰ انور کہہ رہی ہیں کہ ڈائٹنگ کرنا بے حد مشکل ہے اور جب سامنے مرغن اور من چاہی غذائیں ہوں تو سادہ غذا یاسلاد کھانا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔طوبی انور اپنی اس ریل میں سلاد آرڈر کرنا بھول جانے کو اپنی بیوقوفی قرار دے رہی ہیں اور چالاکی سے اپنی من پسند غذا سموسے کو مجبوری قرار دیتے ہوئے کھا رہی ہیں۔طوبیٰ انور کی اس ریل کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں