فیروز والہ :بیوی نے آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کردیا


 فیروزوالہ( نامہ نگار) نیکسی امامیہ کالونی( فیروز والہ) گلی میں بھینس باندھنے پر جھگڑا نوجوان قتل ملزمان فرار ہوگئے۔ منیر فاروق بھینس گھر کے باہر گلی میں باندھا تھا جس پر عارف نے اسے گلی میں بھینس باندھنے سے منع کیا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اس رنج کی بنا پر عارف نے شبیر وغیرہ کی مدد سے مسلح ہو کر اس کے گھر داخل ہو کر فائرنگ کرکے منیرفاروق ہلاک کردیا اورفرار ہوگئے۔ فیروزوالا پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال بھجوا دی ۔پولیس نے ملزموں کےخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ واضح رہے کہ مقتول اور ملزمان آپس میں ہمسایہ ہے بتائے گئے ہیں ۔قلعہ ستار شاہ میں ناجائز تعلقات قائم کرنے سے منع کرنے پر شازیہ بی بی نے اپنے آشنا امین عباس کی مدد سے تشدد کرکے اپنے شوہر سلیمان عرف ججی کو قتل کردیا ۔ پولیس رپورٹ میں مقتول کے بھائی لیاقت علی نے بتایا کہ اس کے بھائی سلیمان عرف ججی کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی شازیہ نے امین عباس سے ناجائز تعلقات قائم رکھتے اسے منع کیا گیا مگر اس نے اپنے آشنا کی مدد سے مل کر ڈنڈے مار مار کر اپنے شوہر سلیمان عرف ججی کو ہلاک کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ کوٹ عبدالمالک میں جواں سالہ شادی شدہ خاتون پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی ۔پولیس نے متوفیہ کی نعش کا قبضہ میں لے کر ضرور ی کاروائی کیلئے ہسپتال بھجوا دی ۔ خاتون( ز) نے خالق کےساتھ پسند کی شادی کی تھی۔ چند ماہ قبل وہ سسرال سے جھگڑا کے بعد میکے چلی گئی۔ یہاں پر اس کی طبیعت خراب ہوجانے کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں دم توڑ گئی۔ متوفیہ کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ( ز) بی بی کی موت اس کے سر پر تشدد کرنے سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...