حکمرانوں نے مفت آٹا سکیم کو خون آلود کر دیا :اختر اقبال ڈار

Apr 01, 2023

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ حکمرانوں نے مفت آٹا سکیم کو خون آلود کر کے رکھ دیا ہے اور اس خون کے چھینٹوں سے اپنا دامن صاف نہ کر سکیں گے مفت آٹے کا تھیلا غریبوں سے ان کی جان کا خراج مانگ رہا ہے سابق اور موجودہ حکمرانوں کی پیدا کردہ مہنگائی نے لوگوں کا جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل بنادیاہے ۔ آٹے کی تقسیم کے دوران ہونیوالی اموات کے مقدمات حکمرانوں کیخلاف درج ہونے چاہئے۔ اختر ڈار نے کہاکہ سیاسی نمود و نمائش کی بجائے رجسٹرڈ مستحق افراد کو کیش سبسڈی دی جاتی تاکہ عزت نفس اور جانوں کا ضیاع نہ ہوتا ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے کیا ۔

مزیدخبریں