لاہور( خصوصی نامہ نگار ) چاروں مسالک علماء کونسل (تحفظ ختم نبوت)کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی نے بتایاہے کہ امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکرچاروں مسالک علماء کرام کے اعزازمیں سالانہ افطارپارٹی،افطارڈنرآج 10رمضان المبارک بروزہفتہ مرکزی جامع مسجددارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ گلبرگ لاہورمیں ہوگی۔نیزبانی سربراہ چاروں مسالک علماء کونسل علامہ محمدممتازاعوان کی زیرنگرانی منعقدہونیوالی افطارپارٹی میں تمام مسالک کے علماء کرام اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالتؐ کے تحفظ،منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت اوربڑھتی فرقہ واریت کی لعنت کے خاتمہ کیلئے مشترکہ جدوجہدکے ضمن میں تجدیدعہدکیاجائے گا۔