لاہور میں 15لاکھ 94ہزار 121 فری آٹا بیگز تقسیم ہوئے :کمشنرلاہور

Apr 01, 2023

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے 19مارچ تا 30 مارچ2023تک فری آٹا فراہمی کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لاہور میں 15لاکھ 94ہزار 121 فری آٹا بیگز تقسیم ہوئے ہیں۔بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ افراد میں 6لاکھ 71ہزار 219مفت بیگز تقسیم ہوئے ہیں جبکہ نادرا سے آن لائن 1لاکھ 29ہزار 633 فری آٹا بیگز تقسیم ہوئے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں کل 8لاکھ 852گھرانوں میں مفت آٹا بیگز پہنچ چکے ہیں۔لاہور میں کل 12لاکھ گھرانوں میں سے 8 لاکھ 852گھرانوں میں مفت آٹا بیگز پہنچ چکے ہیں۔ پوری لاہور ڈویژن میں 34لاکھ 309 فری آٹا بیگز تقسیم ہوچکے ہیں۔ بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ افراد میں 14لاکھ 42ہزار 215فری بیگز تقسیم ہوچکے ہیں۔ نادرا سے آن لائن 2لاکھ 23ہزار 844 فری آٹا بیگز تقسیم ہوچکے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں کل 16 لاکھ 66ہزار 59گھرانوں تک فری آٹا بیگز پہنچ چکے ہیں۔ لاہور ڈویژن کے کل 24لاکھ گھرانوں میں سے16لاکھ 66ہزار 59گھرانے فری آٹا بیگز سے مستفید ہوچکے ہیں۔ کمشنر لاہور نے ریسٹورنٹ فوڈ باقیات کو مناسب ٹھکانے نہ لگانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کاحکم دے دیا۔ ریستوران مالکان کیخلاف فوڈ ویسٹ کو مناسب طریقے سے نہ ڈھانپنے اور نہ ٹھکانے لگانے پر کاروائی ہوگی۔ 

مزیدخبریں