سیاسی انتہاء پسندی ،قادیانیت نوازی پر گہری تشویش ہے:مجلس احرار، تحریک تحفظ ختم نبوت

 لاہور ( خصوصی نامہْ نگار ) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں، علماء کرام، خطباء عظام، مبلغین اور ائمہ مساجدنے اپنے اپنے خطبات اور بیانات میں ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی انتہاء پسندی اور توہین رسالت کے دلخراش واقعات اور قادیانیت نوازی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مختلف سرکاری لائبریریوں میں تحریف شدہ قرآن کے نسخوں اور اسلام دشمن لٹریچر کا پہنچناباعث ندامت ہے یہ اگر اسلام اور مذہب کی توہین ہے تو قانوناً جرم بھی ہے۔ مجلس احرار اسلام کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ، مولانا محمد مغیرہ،سید عطاء المنان بخاری، قاری محمد قاسم بلوچ، مولانا تنویر الحسن احرار، قاری ضیاء اللہ ہاشمی، مولانا محمد سرفراز معاویہ، مولانا محمد الطاف معاویہ، مولانا صفوان یوسف اور دیگر احرار مبلغین نے مختلف مقامات پر اپنے اپنے خطبات اور بیانات میں کہا کہ رمضان المبارک اللہ رب العزت کی رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے اور اللہ کی رحمتیں سمیٹنے کا سب سے بڑا ذریعہ حضور نبی کریمؐ سے والحانہ محبت کا اظہار اور اتباع رسول اللہؐ ہے۔عبداللطیف خالد چیمہ نے اس امر پر غم و غصہ کا اظہار کیاکہ فیصل آبادکی علامہ اقبال لائبریری میں تحریف شدہ قرآن پہنچانے والے مجرم کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی جس سے ملک بھر میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن