فیروزوالہ( نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان فیروز والا کے صدر پروفیسر مفتی زوار حسین مہروی نے کہا ہے کہ اس وقت مفت آٹا فراہمی سینٹرز کو نو گو ایریاز بنا دیا گیا ہے جہاں خواتین و حضرات پر بیدریغ لاٹھی چارج کی جارہی ہے۔ جہاں آٹا مل بھی رہا ہے تو وہ توانائی کا باعث بننے کی بجائے مضر صحت ثابت ہو رہا ہے۔حکومت کا مفت آٹا فراہمی کا فیصلہ عوام کیلئے کسی بھی طرح ریلیف ثابت نہیں ہو رہا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لیتے ہوئے معیاری مفت آٹا فراہمی کو آسان انداز میں پہچانے کا بندوست کرے۔
مفت آٹا فراہمی سینٹرز کو نو گو ایریاز بنا دیا گیا :مفتی زوار حسین مہروی
Apr 01, 2023