لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنا لو جی نے محکمہ لا ئیو سٹاک کے با ہمی اشتراک سے ڈیری فارمرز و انڈسٹری سٹیک ہولڈرز کی ملک ویلیو چین میں کپیسٹی بلڈ نگ پرا جیکٹ کے زیر اہتمام ملکنگ کے موثر طور طریقوں، دودھ کو محفوظ کرنے اور ہینڈلنگ کے مو ضو ع پر 5 روز سے جاری ٹریننگز کی اختتا می تقریب کا انعقاد گذ شتہ روز سٹی کیمپس میں کیا ۔ جس کی صدارت وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کرتے ہو ئے شر کا و ریسورس پرسنز کے درمیا ن سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیے جبکہ پراجیکٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر محمد جنید کے علا وہ5 1 ڈیری پروفیشنلز ، سٹیک ہولڈرز اور غذا ئیت کے ما ہرین نے شر کت کی۔
ملک ہینڈلنگ کے مو ضو ع پر 5 روز ہ ٹریننگز کی اختتا می تقریب
Apr 01, 2023