ماہ ِ رمضان غمگساری ، ہمدردی کا مہینہ ہے :طاہر رضا بخاری

Apr 01, 2023

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سیکرٹری،چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے درگاہ ِ عالیہ خواجہ غلام فریدؒ پرگزشتہ روز عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماہ ِ رمضان غمگساری اور ہمدردی کا مہینہ ہے۔ سٹیٹ کے ساتھ سوسائٹی کو بھی پسماندہ طبقے کی اعانت کرنی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کیلئے مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کو موثر بناتے ہوئے صرف راجن پور کے کوٹے کو 3 لاکھ سے بڑھا کر 4 لاکھ بیگ روزانہ کردیاہے جو کہ پنجاب حکومت کا ایک اہم قدم ہے۔ درگاہِ عالیہ کی تعمیر و توسیع کیلئے 7 کروڑ کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے زائرین کیلئے جدید سہولت کا باعث ہونگے۔کوٹ مٹھن میں سیکرٹری اوقاف کی زیرِ صدارت تعمیراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، ایکسین اوقاف (ساؤتھ) راول علی، منیجر اوقاف کوٹ مٹھن محمد حفیظ سمیت اوقاف ایڈ منسٹریشن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ درگاہیں خدمتِ خلق کے عظیم مراکز ہیں۔ صوفیاء نے سوسائٹی کو امن، محبت، روداری، اخوت اور بھائی چارے کے جذبے سے آشنا کیا۔ ان کی سماجی ریفارمز برصغیر میں عظیم اسلامی انقلاب کی بنیاد بنی۔سیکرٹری اوقاف نے آفتاب سٹیڈیم کوٹ مٹھن، ڈگری کالج کوٹ مٹھن، پی سی بی سٹیڈیم اور اکبر بزدار سٹیڈیم راجن پور سمیت آٹا ڈسٹری بیوشن کے دیگر سینٹرز کا دورہ بھی کیا اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں