نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی ملک بحرانوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتا ہے:مولانا محمد امجد

لاہور( خصوصی نامہ نگار)اللہ کے آخری نبیؐ کے نظام کے نفاذ سے ہی ملکی مسائل حل ہونگے اور بیرونی غلامی سے آزادی ملے گی۔نبی آخر الزمانؐ  کی غلامی سے دنیا کی غلامی سے نجات مل جائے گی۔ نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی ملک بحرانوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتا ہے۔ اس نظام کا نفاذ دیندار قیادت ہی کر سکتی ہے۔ ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور غربت روز بروز بڑھ رہی ان مسائل کا خاتمہ نظام مصطفیؐ کو عملی طور پر نافذ کر نے سے ہی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامع مسجد رحمانیہ میں گزشتہ روز بڑے اجتماع اور مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ اسلامی احکامات پر عمل کر نے سے ہی معاشرے میں ہر فرد کو حقوق مل سکتے ہیں۔ دین اسلام نے معاشرے کے غربا کا خیال رکھنے اور ان کی امداد کے واضع احکامات دیئے ہیں اور مخلوق کی خدمت میں رب نے اپنی رضا رکھی ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں مخیر حضرات سفید پوش اور غریب،دیہاڑی دار طبقے کے ساتھ سحری اور افطاری کیلئے راشن اور مالی تعاون کریں تاکہ وہ بھی روزے رکھ سکیں۔عشق مصطفیؐ کا تقاضا ہے کہ عبادات اور ذکر واذکار درود پاک کی کثرت صرف رمضان المبارک ہی میں نہیں بلکہ ہر سانس کے ساتھ کیا جا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...