کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور نیب کی شراکت سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

لاہور (نیوز رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور نیب کی شراکت سے آگاہی سیمینار کا انعقادسیمینار اور واک کا مقصد طلبا و طالبات کو کرپشن اور کریکٹر بلڈنگ بارے آگاہی دینا تھا سیمینارمیں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، نیب لاہور ریجنل بیورو سے ڈیپٹی ڈائریکٹر محمد ساجد، منزہ تسنیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سمیت طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈیپٹی ڈائریکٹر محمد ساجد کا کہنا تھا کہ  آج کے سیمنار کا مقصد آپ کو کرپشن کے بارے میں آگاہی اور اس کے تدارک کے لئے تربیت دینا تھا ہم یہاں آگاہی دینے آئے ہیں جس کا مقصد ہم پاکستان کو کرپشن سے پاک کر سکیں آپ بھی حصہ بنیں اپنے ادارے سے اپنے معاشرے سے کرپشن کو ختم کرنے میں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ انسان شروع سے کرپٹ نہی ہوتا کچھ حالات اور واقعات کی بنا پر ایسا ہوتا ہے۔ انسان کا ضمیر فیصلہ کرتا ہے کہ کیا اچھا ہے اور کیا برا یہ صلاحیت ہر انسان میں موجود ہوتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگیوں میں امانت، دیانت، صداقت، شجاعت جیسے اصولوں کو عملی طور پر لے کر آئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...