تاریخ کا سب سے بڑے کسان پراجیکٹ ’’ ویلڈن !چیف منسٹر مریم نواز ‘‘


امید …رفعت عباسی،ایم پی اے
riffatabasi@gmail.com 

29 مارچ کو صوبہ پنجاب کے 12کروڑ شہریوں کے لئے غیر معمولی دن تھا،اس روز پنجاب حکومت نے کسان کمیونٹی کی خوشیوں کو دو بالا کر دیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے ’’نواز شریف کسان کارڈ پراجیکٹ‘‘ کی منظوری دی گئی۔ زرعی اصلاحات کی بابت بلائے گئے غیر معمولی اجلاس میں بتایا گیا کہ کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر 150 ارب روپے قرضہ ملے گا۔ کاٹن گندم اور چاول پر ریسرچ کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ سنٹرز بنانے کی منظوری بھی اجلاس کا نمایاں پہلو تھا۔ جعلی ادویات اورکھاد سے نجات کے بارے میں بھی انقلابی فیصلوں کی ستائش بھی کی جا رہی ہے۔ یقینا زرعی اصلاحات سے صوبے میں ترقی اور تعمیر کو نیا رنگ لگے کا۔ ہم سرسبز اور شاداب پنجاب کی طرف پیش قدمی پر وزیر اعلی مریم نواز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں…وزیراعلی نے پنجاب میں انقلابی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے مریم نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں پودا لگا کر '' پلانٹ فار پاکستان '' مہم کا آغاز کر دیااس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ درخت اور پودے انسان کے دوست ہیں۔ زمین کی دلکشی درختوں سے ہے۔کرہ ارض پر انسانی بقا درختوں سے وابستہ ہے۔ زندگی درخت سے سانس لیتی ہی اور جنگلات زمین کے پھیپھڑے کی مانند ہیں۔ جنگلات زندگی کو برقرار رکھنے والے ان گنت وسائل کا ذریعہ ہیں۔ پنجاب حکومت آئندہ نسلوں کو سر سبز مستقبل دینے کیلئے کوشاں ہے۔ پنجاب میں موسم بہار کی شجر کاری مہم شروع ہے۔ عالمی یوم جنگلات پر تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع ہوگئی جس میں 15 لاکھ سے زائدپودے لگائے جائیں گے، اس حوالے سے سینئر منسٹر پنجاب مریم اورنگزیب نے ہدایات جاری کردیںشاہراہوں، نہروں کے کِنارے شجرکاری ہوگی، جنگلات اور اس کے ساتھ رقبوں میں مختلف درخت لگائیں گے .وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویڑن کی روشنی میں ہر شہری ہر طالب علم ہر خاتون پودا لگائے اور 'پلانٹ فار پاکستان' مہم کا حصہ بنے.شہریوں سے اپیل میں کہا گیا ہے کہ پودا لگانا سنت نبوی ہے، ایک پودا لگا کر آپ سنت نبوی زندہ کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے عوام سے کہا کہ سموگ، فضائی آلودگی، ہوا کو زہریلے مادوں سے پاک کرنے اور صحت مند ماحول کے اس جہاد میں ہر شہری ہر پاکستانی ہر گھرانہ اور ہر ضلع ہر ادارہ ایک دوسرے سے بڑھ کر اپنا تعمیری کردار ادا کرے میڈیا، سول سوسائٹی، ماحولیاتی بہتری، جنگلی حیات کے تحفظ کے ادارے اور تنظیمیں بھی 'پاکستان کے لئے درخت لگائیں' مہم کا حصہ بنیں،پنجاب حکومت نے بجٹ تک 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکیج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرخزانہ پنجاب کے مطابق 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکیج پر کام کررہے ہیں، جون کے بجٹ میں سکیم نظر آئے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمیٹی بنادی ہے، ممکن ہے بجٹ سے پہلے ہی سکیم کا اعلان کردیا جائیگا وزیراعلی مریم نواز شریف نے صوبے میں پہلی ائیر ایمبولینس کا اجراء￿ کرنے کا اعلان کر کے دنیا بھر کے سیاسی اور عوامی حلقوں کو سرپرائز دیا، یقیناً خدمت کے اس نئے انداز کو صوبے کی بہتری سے تعبیر کیا جارہا ہے۔پانچ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شاہکار سٹی' ری ڈیزائن ہیلتھ کارڈ' یوتھ کے لیے بلا سود قرضے' ماڈل وویمن پولیس اسٹیشن ' سیف سٹی' میرج اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز پر ' کڈنی ' لیور' ہارٹ اور کیسز ہسپتال' سرکاری تعلیمی اداروں کی پبلک' پرائیویٹ پارٹنر شپ اور دیہات میں سیوریج سٹم کی درستگی اور صاف پانی کی فراہمی شامل ہے' سیف سٹی پراجیکٹ تمام شہروں میں لیکر جایا جائے گا، محفوظ پنجاب پروگرام پر کام ' ماڈل ویمن پولیس سٹیشن کا قیام اور ٹریفک نظام میں بہتری لانانئی حکومت کی ترجیحات قرار دی گئی ہیں۔ ان تمام منصوبوں کے اجراء پر عوام مریم نوازشریف اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔صوبہ پنجاب ایک عرصہ سے متحرک اور فعال وزیراعلی کا منتظر رہا۔پانچ شہروں کو مثالی آئی ٹی ' ڈکلیئر کردینے سے صوبہ پنجاب کا ایک نیا انداز سامنے آئے گا یقیناً اس تعمیری قدم سے طلباء وطالبات کی راہنمائی کے نئے دروازے کھلیں گے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نوجوانوں کو بلا سود قرضے دینے کا سلسلہ فوری شروع کرنا چاہتی ہیں یہ خوش آئندہ فیصلہ ہے۔ اس سے 90 لاکھ بیروزگار گریجویٹ کو عملی زندگی میں مدد ملے گی۔ نئی حکومت سرکاری سکولوں کو پبلک اور پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے چلانے کی خواہش مند ہے۔ ایجوکیشن کمیونٹی کو قومی خدمت میں ساتھ رکھنا بہترین فیصلہ ہے ، صوبائی حکومت تعلیمی شعبے کی ترقی کے لیے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کو ہر سطح پر اہمیت دیگی جس سے وطن عزیز کے اڑھائی کروڑ بچوں کو سکول ایجوکیشن سے منسلک کرنے میں مدد ملے گی۔ ماہ صیام میں گراں فروشی کے تدارک کیلئے ضلعی سطح پر مجسٹریٹس کی تعیناتی اور عوام سے رابطے کیلئے موثر آگاہی کی فراہمی سے یقینا رمضان المبارک میں عوام کو مہنگی اشیاء￿  فراہم کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی مجسٹریٹس کی تعیناتی کو عوامی حلقوں میں پذیرائی ملی ہے اور انھوں نے وزیر اعلی مریم نواز کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کیجانب سے رمضان المبارک میں گراں فروشی کی روک تھام کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی خوش آئند ہے۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...