ملک بھر میں ہزاروں زیر التوا ٹیکس کیسز  کے جلد فیصلے کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ 

کراچی(این این آئی)حکومت نے 27ہزار ٹیکس کیسز کو مختلف اپیلٹ کورٹس میں جلد ختم کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کا پلان تیا ر کر لیاہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے وزارت قانون کو بتایا گیا ہے کہ کمشنرز اپیلز ایف بی آر کے پاس زیر التوا 27 ہزار ٹیکس کیسز کے جلد فیصلہ کرنے کے لیے آرڈیننس لانے پر کام شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان کیسز کے جلد حل کے لیے کمشنر اپیلز ایف بی ار کی 50 سیٹوں کو ختم کرنے کا پلان بنایا گیا ہے، موجوزہ آرڈیننس کے تحت ٹیکس دہندگان براہ راست اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو میں ٹیکس کیس دائر کرسکیں گے۔ ذرزائع نے بتایا کہ موجوزہ آرڈیننس سے نہ صرف وقت کی بچت بلکہ کیسز کی تعداد میں کمی ہو گی اور ٹریبونلز کو بھی ایک مقررہ وقت میں کیسز کا فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے جو ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے قائم کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ متبادل کمیٹیاں مقدمات میں کمی نہ لا سکی جس کے سبب ستائیس سوارب روپے کے ٹیکس کیسز ٹربیونلز اور اپیلٹ کورٹس میں زیر التوا ہیں، آرڈیننس صدر پاکستان کی منظوری کے بعد جاری کر دیا جائے 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...