لاہور(نامہ نگار)سمن آباد میں نوجوان نے شادی سے انکار پر منگیتر کے گھر میں گھس کر دھندفائرنگ کر دی۔جس کی زد میں آکر منگیتر کا ایک بھائی اور بھابی ہلاک جبکہ منگیتر اور اس کا دوسرا بڑا بھائی شدید زخمی ہوگئے۔خون کی ہولی کھیلنے کے بعد ملزم نے خود ککو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی ۔ نوجوان ندیم کی ایک سال قبل سمن آباد رسول پارک کی رہائشی لڑکی نادیہ سے منگنی ہوئی تھی،اب نادیہ کے گھر والوں نے شادی سے انکار کردیا تھا۔جس پر ندیم گزشتہ رات مسلح ہو کر نادیہ کے گھر آیا۔اس نے منگنی توڑنے اور شادی سے انکار پر شدید جھگڑا کیااور نادیہ کے اہلخانہ پر اندھا دھندفائرنگ کر دی۔جس کی زد میں آکر نادیہ کا بھائی سرفراز اور ااس کی بیوی رضیہ موقع پر ہلاک جبکہ نادیہ اور اس کا بھائی عرفان شدید زخمی ہوگئے۔۔زخمی عرفان اور نادیہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس پی ابال ٹاؤن ڈویژن اخلاق اللہتارڑ کے مطابق واقعہ کی انکوائری کی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق ندیم، سرفراز کا دور کا رشتہ دار تھا اور ان کا مسیحی فیملی سے تعلق ہے۔اس نے ایسٹر کے موقع پر قتل و غارت گری کی واردات کی۔