دہائیوں بعد دنیا کے پہلے سپر سونک طیارے کی آزمائشی پرواز کامیاب

Apr 01, 2024

واشنگٹن (نیٹ نیوز) دہائیوں کی کوششوں کے بعد سپر سونک طیاروں پر سفر کا خواب پورا ہو گیا ۔امریکی کمپنی بوم سپر سونک کے تجرباتی طیارے نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ۔اس طیارے پر 2014 سے کام جاری ہے اور کمپنی کے مطابق آئندہ چند ماہ بہت اہم ثابت ہوں گے۔اس طیارے نے پہلی پرواز میں تمام تر اہداف حاصل کیے۔اسے 7100 فٹ کی بلندی پر 273 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑایا گیا تھا، جو بظاہر کمرشل طیاروں سے بہت کم ہے۔آسان الفاظ میں اس طیارے کو آواز کی رفتار (760 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے اڑایا جائے گا۔ مستقبل میں یہ طیارہ 1300 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے سفر کر سکے گا۔

مزیدخبریں