نجکاری،پی آئی اے انتظامیہ کا اجلاس 20اپریل کو کراچی میں طلب

Apr 01, 2024

کراچی(این این آئی)پی آئی اے انتظامیہ نے نجکاری کے معاملے پر غیرمعمولی سالانہ عام اجلاس 20اپریل کو کراچی میں طلب کر لیاہے۔قومی ایئر لائن کی نجکاری کے تناظر میں اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پی آئی اے انتظامیہ نے ایئرلائن کے تمام شیئر ہولڈرز کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے،اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری سمیت اہم معاملات پر شیئر ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لئے ہونے والے اب تک تمام اقدامات سے بھی اجلاس میں شیئر ہولڈرزکو بریفنگ دی جائے گی جبکہ ممبران ای ووٹنگ کے ذریعے اپنی رائے کو ابھی استعمال کریں گے۔

مزیدخبریں