لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا ہے کہ رمضان کے 2 عشرے مکمل ہو گئے لیکن مہنگائی ختم نہ ہوئی۔میں نے اسی لئے تجویز دی تھی کہ آپ رمضان بازار یا پھر کوئی اور بازار لگانے کی بجائے ہر گلی محلے کی دکانوں پر ضروریات زندگی کی تمام اشیاء 50 فیصد تک سستی کردیں۔ اس طرح حکومتی مشکلات میں بھی کمی ،ہر دکان کا ایک ہی ریٹ مقرر ہوجائے گا۔