یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کیلئے عوام فاقے کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں:ملک رشیدودیگر

Apr 01, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ملک رشید،کامران مجید،لیاقت سلہری اور عاقب سرور پیا نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ سے عوام کا سانس لینا تک بھی دشوار ہو گیا۔ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی۔ بجلی، گیس، پٹرول، پانی کی قیمتیں عوام کیلئے ناقابل برداشت ہیں۔ آئی ایم ایف کی تمام شرائط کا بوجھ صرف اور صرف غریب عوام پر منتقل کرنا ملک دشمنی اور انسان دشمنی کی انتہا ہے۔ یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کیلئے عوام فاقے کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں