لاہور( خصوصی نامہ نگار ) صدر پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ غریب دشمن معاشی پالیسیوں سے اجتناب کریں۔ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے سبزیوں، پھلوں اور چھوٹی پرچون کی دکانوں پر ٹیکس لگانا ظلم ہے۔ پوری دنیا میں ضرورت اشیاء کو سستا رکھنے کیلئے سبسڈی دی جاتی ہے۔ ہمارے ملک میں ٹیکس لگایا جارہا ہے۔ حکمران آئی ایم ایف کے ہاتھوں یرغمال بن گئے ہیں۔ معاشی پالیسیاں غربت کی بجائے غریب کو ختم کرنے کیلئے بنائی جارہی ہیں۔آئی ایم ایف استحصالی ادارہ ہے جو قرضوں کی آڑ میں ملک کو معاشی طور کمزور کررہا ہے۔ حکمران قرضوں کی بجائے اپنے ملک کے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔ آئی ایم ایف سے مکمل نجات حاصل کرکے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔