لاہور(نامہ نگار) نائب صدر مسلم لیگ ن لاہور سپورٹس اینڈ کلچر اور مریم نواز لورز آرگنائزیشن کے چیئرمین چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ حضرت علیؓ کی زندگی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ اور راہ ہدایت ہے۔ ان کی زندگی پر عمل کر کے ہم آج کل کے مسائل سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ حضرت علیؓ کی ساری زندگی اسلام کی سربلندی کیلئے وقف تھی ۔مسجد کوفہ میں ان کی شہادت نے اسلام کو قیامت تک سرفراز اور زندہ وجاوید کر دیا اج کل کے حکمران حضرت علی کی تعلیمات کو اپنانے کی بھرپور کوشش کریں تاکہ پاکستان امن کا گہوارہ بن سکے۔