خوست: ڈیم اور نہر کی تعمیر مکمل، پانی کمی کا مسئلہ حل، اراضی سیراب ہو گی 

Apr 01, 2024

کابل  ( نوائے وقت رپورٹ ) افغان صوبہ خوست کے ضلع صبری اور یعقوبی میں شمل خرم کینال محکمے کی نگرانی میں ایک ڈیم اور نہر کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔یہ منصوبہ آٹھ ماہ میں ٹی ایل او نامی تنظیم اور سوئٹزرلینڈ کے مالیاتی خرچ پر مکمل کیا گیا جس سے 2221 ایکڑ زرعی اراضی سیراب ہو گی اور پانی کی کمی کا مسئلہ حل ہو گا۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم کی اونچائی 25میٹر اور لمبائی 1400 میٹر ہے اور اس کی مرمت 2 لاکھ 12 ہزار 619 ڈالر کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے۔ 10 فیصد خرچ علاقے کے لوگوں نے برداشت کیا ہے۔ 

مزیدخبریں