لاہور(کامرس رپورٹر) معروف ٹرانسپورٹر ، صنعتکار سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن وہاڑی منیر احمد خان ڈاھا کی طرف سے وہاڑی کے ممبران صوبائی اسمبلی، عہدیداران کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام، افطار ڈنر میں میاں نعیم خان بھابھہ، میاں ثاقب خورشید، چوہدری یوسف کسیلیہ، ملک نوشیر انجم لنگڑیال، سعید خان منہیس، عاصم خان منہیس، آصف خان منہیس ، میاں عرفان دولتانہ، بلال اکبر بھٹی، میاں خالق نواز، عرفان خان ڈاھا، رانا خرم شمشاد ، خالد ڈاھا سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر منیر احمد خان ڈاھا نے کہا کہ روزہ ایک ڈھال ہے۔ روزہ رب کی خوشنودی کا بہترین راستہ ہے۔ وہاڑی سے آئے ہوئے ممبران صوبائی اسمبلی اور عہدیداران کا منیر احمد خان ڈاھا سے علاقائی سیاسی امور پر گفتگو اور وہاڑی کی عوام کو بہترین سہولیات دینے پر غور کیا گیا۔ آخر میں منیر احمد خان ڈاھا کے صاحبزادے سلمان خان ڈاھا نے آنیوالے معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا۔