لاہور(نامہ نگار) لاہور سمیت صوبہ بھر میں ایسٹر کے 2649 پروگرامز کی سکیورٹی پر 11 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوانوں نے فرائض سر انجام دئیے ، لاہور میں ایسٹر کے پروگراموں کی سکیورٹی پر 2 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات رہے۔حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری،سنائپرز اور پولیس کمانڈوز تعینات رہے اور شرکا کو مکمل چیکنگ اور شناخت کے بعد ہی گرجا گھروں میں داخلے کی اجازت دی گئی۔