سان فرانسسکو (این این آئی) عالمی ضمیر جگانے کیلئے امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں فلسطین کی حمایت میں منفرد احتجاج کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اس دوران مظاہرین نے خود کو امریکی بحریہ کے جہاز کی سیڑھی سے باندھ لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق بحری جہاز اسرائیل کو مدد فراہم کرنے کے لیے غزہ جا رہا تھا۔ رپورٹس کے مطابق احتجاج کرنے والی 10 خواتین اور4 مردوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔