گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے کے حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 4 ملزموں جہانزیب، جمشید علی، کاشف رضا اور تسنیم بٹ کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم جہانزیب نے ملازمت کی غرض سے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے 16 لاکھ 50 ہزار بٹورے۔ ملزم جمشید علی نے شہری کو یونان بھجوانے کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار وصول کیے۔ جبکہ ملزم کاشف رضا اور تسنیم بٹ حوالہ ہنڈی میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے ، 1400 اماراتی درہم اور 15 قطری ریال برآمد، موبائل فون اور 1 لیپ ٹاپ بمع حوالہ ہنڈی ثبوت برآمد کر لیے۔
ایف آئی اے گوجرانوالہ کے چھاپے 2 انسانی سمگلروں سمیت 4 گرفتار
Apr 01, 2024