ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے نو ماہ کے محصولات اہداف حاصل کرلئے

Apr 01, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک 6707   ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 6710   ارب روپے کے محصولات اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ پہلے نوماہ کے دوران  369  ارب روپے کے ریفنڈزبھی جاری کئے گئے ہیں۔ گذشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 254   ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے۔ گذشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں جمع کئے جانے والے محصولات کے مقابلہ میں ایف بی آر نے رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 30   فیصد زیادہ محصولات جمع کئے ہیں۔ ایف بی آر نے مارچ 2024   کے لئے 879   ارب روپے  کا محصولات کا مقرر کردہ ہدف پورا کرلیا ہے۔جبکہ گذشتہ سال مارچ میں جاری کئے جانے والے 22   ارب روپے کے ریفنڈزکے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران مارچ کے مہینے میں 67   ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں